Piosenka:
Nadeem Sarwar - حضرت امام حسین علیہ السلام (Hazrat Imam Hussain AS) tekstowo zapisana

Tekst piosenki حضرت امام حسین علیہ السلام (Hazrat Imam Hussain AS)


حسین حسین
وائے حسن
وائے جری
پشت پناہی کو نبی
سر پہ خداوند جلی
سر پہ خداوند جلی سینہ سے پر زہرا علی
میرے مولا کو میسر ہیں خزانہ کیسا
ان کا رتبہ ہے اماموں میں شاہانہ کیسا
کیسے کیسے ہیں نصیبوں میں اجالے ان کے
میرے آقا کو
میرے آقا کو ملا ہے یہ گھرانہ کیسا
مرحبا مرحبا مصطفیٰ کی بات میں
با خدا با خدا ساری کائنات میں
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السلام

اللہ نے کیا خوب سنوارا ہے
سرکار کے آنگن میں اتارا ہے
ہر قوم کی آنکھوں کا ستارا ہے
حضرت امام حسین علیہ السلام

زندہ ہے حسین اس کا ہے کردار بھی زندہ
کردار جو زندہ ہے تو معیار بھی زندہ
معیار جو زندہ ہے تو افکار بھی زندہ
افکار جو زندہ تو عزادار بھی زندہ
انتہا انتہا نیزے پہ بلند سر
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السلام
قدم قدم نگر نگر یا حسین
دلم دلم نظر نظر یا حسین
صداقتوں کی راہ گزر یا حسین
کہو کہو با چشم در یا حسین
یا حسین یا حسین یا حسین

تاریخ میں اس جیسا نہ انسان ملے گا
ایسا نہ کوئی عاشق رحمان ملے گا
نہ ایسا کوئی شاہ شہیدان ملے گا
نہ ایسا کوئی صبر کا سلطان ملے گا
لا الہ لا الہ لا الہ کا پاسباں
دیں پناہ دیں پناہ مصطفیٰ کا ترجمہ
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السلام
اللہ نے کیا خوب سنوارا ہے
سرکار کے آنگن میں اتارا ہے
ہر قوم کی آنکھوں کا ستارا ہے
حضرت امام حسین علیہ السلام

ہر دل میں غم سید ابرار ملے گا
ہر دور میں مظلوم کا غمخوار ملے گا
ہر قوم میں شبیر کا زوار ملے گا
ہر ملک میں مولا کا عزادار ملے گا
ہر جگہ ہر جگہ مؤمنوں کے دھرمیاں
ہے صدا ہے صدا دھڑکنوں کے دھرمیاں
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السلام
قدم قدم نگر نگر یا حسین
دلم دلم نظر نظر یا حسین
صداقتوں کی راہ گزر یا حسین
کہو کہو با چشم در یا حسین
یا حسین یا حسین یا حسین

ہاتھوں میں علم تھامے وہ آتا ہے عزادار
ہاں مجلس و ماتم میں ہی رہتا ہے عزادار
ماں باپ حسینی ہوں تو بنتا ہے عزادار
مولا یہ تمہارا ہے تمہارا ہے عزادار
سلسلہ سلسلہ یہ عزا کا سلسلہ
رابطہ رابطہ کربلا سے رابطہ
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السلام
اللہ نے کیا خوب سنوارا ہے
سرکار کے آنگن میں اتارا ہے
ہر قوم کی آنکھوں کا ستارا ہے
حضرت امام حسین علیہ السلام

شبیر کا دل دیکھے ذرا دیکھے زمانہ
واللہ کہا تھا جو وہی کر کے دکھایا
خوشنودی خالق میں بھرے گھر کو لٹایا
نیزے پہ بھی آیا تو اسی شان سے آیا
بادشاہ بادشاہ ہے دلوں کا بادشاہ
چھا گیا چھا گیا دو جہاں پہ چھا گیا
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السلام
قدم قدم نگر نگر یا حسین
دلم دلم نظر نظر یا حسین
صداقتوں کی راہ گزر یا حسین
کہو کہو با چشم در یا حسین
یا حسین یا حسین یا حسین

کس شان سے مقتل میں قدم رکھتا ہے شبیر
کب جانے کی پرواہ کیا کرتا ہے شبیر
ڈرتا ہے نہ جھکتا ہے نہ گھبراتا ہے شبیر
لاکھ ہوں مخالف میں تو سوچ کہتا ہے شبیر
حوصلہ حوصلہ شاہدیں کا حوصلہ
سن صدا سن صدا دو جہاں کی ہے صدا
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السلام
اللہ نے کیا خوب سنوارا ہے
سرکار کے آنگن میں اتارا ہے
ہر قوم کی آنکھوں کا ستارا ہے
حضرت امام حسین علیہ السلام

آؤ کریں ہم شاہ ابرار کا ماتم
اسلام کے محسن کا مددگار کا ماتم
اصغر علی اکبر کا اور انصار کا ماتم
زینب کا سکینہ کا علمدار کا ماتم
بے خطا بے خطا ہے غریب سیدہ
ہے بقا ہے بقا تیرا غم جگہ جگہ
گونج رہا ہے بس ایک نام
حضرت امام حسین علیہ السلام
وائے حسن
وائے جری
پشت پناہی کو نبی
سر پہ خداوند جلی
سینہ سے پر زہرا علی
حضرت امام حسین علیہ السلام
حضرت امام حسین حسین
ہائے شاہ مشرقین اے دل زہرا کے چین
یا میرے مولا حسین
حضرت امام حسین حسین
عالی مقام حسین حسین
تم پہ سلام حسین حسین
حضرت امام حسین حسین
ہائے شاہ کربلا آپ کا گھر لٹ گیا
حضرت امام حسین حسین
شاہ زمن حسین حسین
زخمی بدن حسین حسین
تشنہ دہن حسین حسین
حضرت امام حسین حسین
حسین حسین

Nadeem Sarwar - حضرت امام حسین علیہ السلام (Hazrat Imam Hussain AS) Tekst piosenki

Nadeem Sarwar - حضرت امام حسین علیہ السلام (Hazrat Imam Hussain AS) tekstowo Nadeem Sarwar - حضرت امام حسین علیہ السلام (Hazrat Imam Hussain AS) Text حضرت امام حسین علیہ السلام (Hazrat Imam Hussain AS) Nadeem Sarwar حضرت امام حسین علیہ السلام (Hazrat Imam Hussain AS) słowa

Teledysk do piosenki
حضرت امام حسین علیہ السلام (Hazrat Imam Hussain AS)

حضرت امام حسین علیہ السلام (Hazrat Imam Hussain AS) Ulubioną piosenką?

Zobacz więcej tekstów piosenek, które wykonuje Nadeem Sarwar

Kadr z teledysku حضرت امام حسین علیہ السلام (Hazrat Imam Hussain AS) tekst piosenki Nadeem Sarwar

TE TEKSTY PIOSENEK MAJĄ PRAWO SIĘ PODOBAĆ

NOWE TEKSTY PIOSENEK A JUŻ TAKIE POPULARNE

A POPA JESZCZE NA TE TEKSTY PIOSENEK